Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / رقہ میں فضائی حملہ، 14 ہلاک

رقہ میں فضائی حملہ، 14 ہلاک

بیروت، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے قبضہ والے شہررقہ میں آج کئے گئے فضائی حملہ میں چھ بچوں سمیت 14 شہری مارے گئے ۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق فضائی حملہ امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج نے کیا جو یہاں آئی ایس کے خلاف جنگ میں شامی جنگجوؤں کے اتحاد کی حمایت کر رہی ہیں۔

 

کرد فورس کی مدد لینے پر امریکہ کو ترکی کا انتباہ
انقرہ ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی بن علی یلدرم نے کہا کہ آئی ایس کے زیرقبضہ رقہ کو آزاد کرانے کیلئے اگر حکومت امریکہ کرد فورسیس کو شامل کرتی ہے تو پھر ناٹو حلیف ترکی کے ساتھ اس کے تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ رقہ کو آزاد کرانے کیلئے امریکی تجویز پر ترکی اور امریکہ کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور دونوں ممالک میں لفظی تکرار بھی ہوئی۔ ترکی کا یہ موقف ہیکہ اس کی فوج اور شام میں حلیف فورسیس کو مل کر یہ کام کرنا چاہئے۔ یلدرم نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں شام کی کرد فوج بھی شامل ہو۔

TOPPOPULARRECENT