Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رماکانت راؤ کلواکرتی کے ڈی ایس پی مقرر

رماکانت راؤ کلواکرتی کے ڈی ایس پی مقرر

کلواکرتی۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کو ڈیویژن کا درجہ ملنے کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے یہاں کیلئے ڈی ایس پی کا تقرر کیا گیا جبکہ کے گزشتہ تین ماہ سے یہ عہدہ خالی تھا۔ بہرحال حالیہ تبدیلی کے موقع پر کلواکرتی کیلئے رماکانت راؤ کا تقرر بحیثیت ڈی ایس پی عمل میں آیا اور آج انہوں نے کلواکرتی ڈی ایس پی آفس میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ میڈیا سے بات کرتے بتایاکہ فرینڈلی پولیس ان کا اہم منشاء ہوگا اور لاء اینڈ آرڈر پر ان کی خصوصی نظر رہے گی اور بتایا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد ان کا اہم مقصد ہوگا اور جلد سے جلد تمام پولیس اسٹیشنوں کا معائنہ کرتے ہوئے دیگر تمام سہولیات مہیا کروائی جائیں گی اور قانون کی پاسداری سب کیلئے لازم ہے۔

TOPPOPULARRECENT