Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / رمدی میں شکست فاش کے ذمہ داروں کو زندہ جلادیا گیا

رمدی میں شکست فاش کے ذمہ داروں کو زندہ جلادیا گیا

واشنگٹن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے آج وہ کام بھی کر دکھایا جس سے یہ ثابت ہوجاتا ہیکہ وہ کسی کے نہیں ہوسکتے۔ حالیہ دنوں میں عراقی فورسیس نے رمدی شہر سے دولت اسلامیہ کا قبضہ برخاست کردیا تھا جس پر تنظیم کے جنگجو بوکھلاہٹ کا شکار تھے۔ دولت اسلامیہ نے اپنے ہی گروپ کے چند افراد کو رمدی میں شکست فاش کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں برسرعام جلاکر ہلاک کردیا حالانکہ یہی خوفزدہ لوگ موصل فرار ہوگئے تھے۔ فاکس نیوز کے مطابق سیاہ کپڑوں والے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے موصل پہنچتے ہی اپنے ہی ان ساتھیوں کو جن کے بارے میں یہ شبہ تھا کہ رمدی کی شکست فاش کے وہی ذمہ دار تھے، موصل شہر کے سب سے بڑے چوک میں برسرعام انہیں جلا کر ہلاک کرڈالا۔

TOPPOPULARRECENT