Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رمضان المبارک کے موثر اقدامات کیلئے ضلع کلکٹر کومسلمانوں کی یادداشت

رمضان المبارک کے موثر اقدامات کیلئے ضلع کلکٹر کومسلمانوں کی یادداشت

کریم نگر ۔26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شکیل مسعود خان ‘ محمدعبدالفیصل ‘ محمد شوکت ‘ ایم اے صمد ‘ سید ابراہیم دوالفقار حسین ‘ محمد سلیم ‘ محمد فیروز ‘ عبداللہ ‘ اسلم بن احمد ‘ عابد ‘ معراج محی الدین ‘ بدرالدین ‘ سید منصور توکلی ‘ محمد شفیع الدین ‘ خالد ‘ سید وہاج الدین اور سید غلام احمد نے ایک وفد کی شکل میں ماہ رمضان المبارک کے موثر اقدامات کے تعلق سے ڈسٹرکٹ کلکٹر نیتو کماری پرساد کوایک یادداشت پیش کی نیز محکمہ برقی اوایس ڈی ‘ کے ایس ای اور مجلس بلدیہ کارپوریشن کے میئر سے ملاقات کر کے ماہ رمضان میں مسلمانوں کو راتوں میں مساجد میں عبادت کرنے کیلئے ترواح اور افطار کے اوقات آمد و رفت میں کوئی دشواری نہ ہو ۔ مساجد کے قریب صاف صفائی ‘سڑـوں کے بازو فٹ پاتھ پر میوہ فروشوں اور مختلف پکوان کرنے والوں کو پریشان نہ کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کی ۔ اس کے علاوہ نماز کے اوقات میں برقی سرراہی کی مسدودی نہ کرنے اور وقت پر نلوں میں پینے کا پانی سربراہ کرنے کے موثر اقدامات کے لئے انہوں نے یادداشت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT