Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / رمضان تقاریب کیلئے 16 کروڑ روپئے مختص

رمضان تقاریب کیلئے 16 کروڑ روپئے مختص

حیدرآباد۔ 23 جون (این ایس ایس) ریاستی حکومت تلنگانہ میں مقدس ماہ رمضان تقاریب منارہی ہے اور اس مقصد کے تحت 26 جون کو مسلم بھائیوں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے آج سیکریٹریٹ میں مساجد کمیٹی کے سربراہان کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے رمضان کے دوران انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان تقاریب کے لئے 16 کروڑ روپئے کی رقم خرچ کی جارہی ہے جن میں 12 کروڑ روپئے کے ملبوسات 6 لاکھ افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ منتخبہ مساجد میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں 195 مساجد بشمول دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کی 100 مساجد میں دعوت افطار کا اہتمام ہوگا۔ دیگر ریاستوں کے برخلاف حکومت تلنگانہ مسلسل دوسرے سال بھی ان تقاریب کا اہتمام کررہی ہے جس کا سہرا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے سر جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT