Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی خواہش

رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی خواہش

وزیرسنیماٹوگرافی و سمکیات ٹی سرینواس یادو کا اجلاس، مساجد کے عہدیداروں و کارپوریٹرس کی شرکت
حیدرآباد ۔ 10 جون (راست) وزیرسنیماٹو گرافی و سمکیات مسٹر ٹی سرینواس یادو نے آج یہاں اپنے اجلاس میں صنعت نگر حلقہ اسمبلی کے مساجد کے صدور و معتمدین کا اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 16 جون کو حکومت کی جانب سے غریب مسلم خاندانوں میں تقریباً پانچ سو روپئے کے ملبوسات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس کے علاوہ 18 جون کو تقریباً 432 مساجد میں افطار کا انتظام کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں سی ای او وقف بورڈ منان کے علاوہ ای او منور بھی شریک تھے۔ ٹی سرینواس یادو نے دوران خطاب مزید بتایا کہ اس کیلئے تلنگانہ کی کے سی آر حکومت نے 4.8 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت نگر علاقہ سے 16 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مساجد کمیٹیوں سے خواہش کی کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مسرس ایم اے فہیم اور محمد اکبر مائناریٹی انچارج کے علاوہ کارپوریٹرس شریمتی لکشمی بالریڈی، شیشوکماری، ترونی، اتھیلی ارونا، اکولہ روپا، ہیمالتا کے علاوہ پارٹی کے قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT