Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / رمضان کیلئے مساجد میں چاول کی سربراہی: چیف منسٹر ٹاملناڈو

رمضان کیلئے مساجد میں چاول کی سربراہی: چیف منسٹر ٹاملناڈو

چینائی۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے مقدس ماہ رمضان کے دوران ریاست بھر کی مساجد کو چاول کی سربراہی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ اسکیم آنجہانی چیف منسٹر جیہ للیتا نے شروع کی تھی اور مسلم برادری میں اس کا خیرمقدم ہوا ہے۔ چنانچہ مختلف گوشوں سے رواں سال بھی چاول کی سربراہی کے سلسلہ میں نمائندگی ہوئی اور چیف منسٹر پلانی سوامی نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اسکیم کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ سرکاری طریقہ کار کے مطابق یہ اسکیم پر عمل درآمد کرائیں۔جملہ 4900 میٹرک ٹن چاول زائد 3000 مساجد کو مہیا کرایا جائے گا اور حکومت 12.6 کروڑ روپئے کا اضافی خرچ برداشت کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT