Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / رمضان کے موقع پر مسلمانوں کیلئے حکومت کا خصوصی پیاکیج

رمضان کے موقع پر مسلمانوں کیلئے حکومت کا خصوصی پیاکیج

حیدرآباد۔ 25۔ مئی  ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیکیج پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ریاست بھر کی دو سو مساجد میں افطار کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دو سو مساجد میں غریبوں میں کپڑے تقسیم کئے جائیں گے۔ حکومت نے اس کام کی ذمہ داری وقف بورڈ کو تفویض کی ہے۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ نے کپڑوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ٹنڈرس طلب کئے ہیں تاکہ معیاری کپڑوں کا انتخاب کیا جاسکے۔ ریاست کے تمام ارکان اسمبلی کو مکتوب روانہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کی پانچ مساجد کے نام پیش کریں جہاں حکومت کی جانب سے افطار اور غریبوں میں کپڑوں کی تقسیم کی جاسکے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 100 اور دیگر اضلاع میں 100 مساجد کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے سرکاری دعوت افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن چیف منسٹر نے مسلم آبادی والے علاقوں کی مساجد میں افطار کے اہتمام کا فیصلہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT