Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / رمضان گفٹ پیاکٹس ، مساجد کمیٹیوں سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی اپیل

رمضان گفٹ پیاکٹس ، مساجد کمیٹیوں سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی اپیل

کاونٹرز جمعرات کی رات بھر کھلے رہیں گے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ جناب ایم اے منان فاروقی نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں حکومت کی جانب سے رمضان گفٹ کی تقسیم کے لیے منتخب مساجد کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ حج ہاوز سے گفٹ پیاکٹس جلد از جلد حاصل کرلیں ۔ مساجد کمیٹیوں کی سہولت کے لیے حج ہاوز میں قائم کردہ کاونٹرس جمعرات کو رات بھر کام کریں گے ۔ مساجد کمیٹیوں کے ذمہ دار اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ حکومت نے دونوں شہروں کی 400 سے زائد مساجد میں 16 جون کو گفٹ پیاکٹس کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر مسجد میں 500 پیاکٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ منان فاروقی نے کہا کہ جن مساجد کے بینک اکاونٹس نہیں ہیں ان مساجد کمیٹی کے صدر نائب صدر معتمد یا خازن کے اکاونٹ نمبر کے ساتھ رجوع ہوں تاکہ 18 جون کی دعوت افطار کی رقم اکاونٹ میں منتقل کی جاسکے ۔ انہوں نے مساجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ درست اکاونٹ نمبر کے ساتھ رجوع ہوں تاکہ بعد میں کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو ۔۔

TOPPOPULARRECENT