Tuesday , August 22 2017
Home / تفریح / رنبیر اور کیٹرینہ اسٹار ’’جگا جاسوس‘‘ میں 29 گیت

رنبیر اور کیٹرینہ اسٹار ’’جگا جاسوس‘‘ میں 29 گیت

انوراگ بسو کی فلم جگا جاسوس ایک کشور نامی جاسوس کی کہانی ہے جو اپنی ایک دوست کے ساتھ پراسرار طور پر غائب ہوئے اپنے والد کی تلاش میں نکلا ہے انوراگ بسو کے ڈائرکشن میں نبی اس فلم میں انوراگ کے خاص موسیقار پریتم چکرورتی ہی فلم کی موسیقی دینے کے ساتھ ساتھ بیک گراؤنڈ میوزک بھی دے رہے ہیں۔ پریتم چکرورتی کہتے ہیں یہ فلم میرے لئے سب سے مشکل فلم تھی۔ پچھلے کچھ عرصے سے خبر آرہی تھی کہ جگا جاسوس ایک میوزیکل فلم ہے اس میں گیتوں کی بھرمار ہوگی۔ فلم میں 20 گیت ہونے کی بھی خبر تھی کیا اس لئے جگا جاسوس پریتم چکرورتی کی سب سے مشکل فلم ہے۔ ایک موسیقار کے لئے درجنوں گیتوں کا لکھنا اتنا مشکل نہیں ہوتا لیکن یہ اس وقت مشکل ہو جاتا ہے جب فلم کا ہیرو ہیکلا ہوجی ہاں جگا جاسوس کے رنبیر کپور پوری فلم میں ہکلاتے ہوئے اپنے مکالمے بولتے نظر آئیں گے۔ فلم میں رنبیر کپور کا رومانس کیٹرینہ کیف بھی ہے کیا رنبیر ان سے رومانس میں بھی ہکلاتے ہوئے دیکھے جائیں گے۔ نہیں انوراگ بسو نے کہا اس کا خاص خیال ہے۔ جگا جاسوس رومانس جیسے جذبات ظاہر کرتے ہوئے ہکلاتے نہیں بلکہ ایسے وقت وہ گانے لگتے ہیں۔ رنبیر کپور نے اپنے جذباتی مکالمے گاکر ہی بولے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جگا جاسوس میں ہالی ووڈ کی آسکر میں سب سے  زیادہ 14 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم ’’لالال لینڈ‘‘ کی طرح گیت ہوں گے۔ اس لئے پریتم چکرورتی کو اس فلم کے لئے جملہ 29 گیت تیار کرنے پڑے۔

TOPPOPULARRECENT