Monday , June 26 2017
Home / تفریح / رنویر سنگھ کریں گے روہت شیٹی کی ’’مائی نیم از لکھن‘‘

رنویر سنگھ کریں گے روہت شیٹی کی ’’مائی نیم از لکھن‘‘

پدماوتی کی ریلیز کے بعد رنویر سنگھ روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بننے والی فلم ’’مائی نیم از لکھن‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ یہ فلم نہ ہی رام لکھن کی ری میک ہے اور نہ ہی یہ فلم کے مرکزی کردار انیل کپور کے کردار لکھن پر مبنی ہے۔ خبروں کے مطابق فلم میں رنویر سنگھ ایک الگ ہی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم پوری طرح سے کمرشیل انٹرٹینر ہوگی جو اس سال کے آخر تک فلور پر چلی جائے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ اس سے پہلے روہت شیٹی گول مال اگین کی شوٹنگ پوری کریں گے۔ مانا جارہا ہے کہ شیٹی اور سنگھ پہلے رام لکھن 2.0 کے لئے کام کرنے والے تھے، لیکن یہ اس لئے ممکن نہیں ہو پایا کہ کوئی بھی اداکار رام کا کردار نبھانے کے لئے تیار نہیں ہوا ۔ یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ میں نیم از لکھن جونیر این ٹی آر کی تلگو فلم ’’ٹمپر‘‘ ہے جسے ہندی میں ری میک کیا جارہا ہے جو 2015ء میں ریلیز ہوکر سوپر ہٹ ہوئی تھی۔

 

گول مال اگین میں تبو کا اضافہ

تبو نے کافی عرصہ کی خاموشی کے بعد مقبول چاندنی بار، اور حیدر میں اپنا زبردست پرفارمینس دے کر پھر ایک بار فلمسازوں کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں فلموں کے آفرز ملنے لگے تھے۔ اب وہ روہت شیٹی کی گول مال سیریز کی نئی قسط گول مال اگین میں دکھائی دیں گی۔ اس اوریجنل کی چوتھی قسط میں اجئے دیوگن، پرینیتی چوپڑہ، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کھیمو اور شریاش تلپڈے کے بھی اہم رول ہیں۔ اسے روہت دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔ روہت نے پہلی قسط یعنی گول مال کو 2006ء میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا تھا۔ خبر ہے کہ تبو کے ساتھ ساتھ روہت نے اس میں نیل نتن مکیش کو بھی شامل کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT