Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رنگاریڈی ضلع میں ایمرجنسی سیل کا قیام

رنگاریڈی ضلع میں ایمرجنسی سیل کا قیام

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع رنگاریڈی میں بھاری بارش سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر راحت کاری فراہم کرنے کیلئے ضلع کلکٹریٹ میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے ۔ عوام سے گزارش کی گئی ہیکہ وہ بارش کے باعث پیش آنے والے مشکلات کو فوری طور پر راحت کاری فراہم کرنے کیلئے ٹول فری نمبر 18004250817 پر ربط کریں ۔۔

ڈگری کالجس میں 23 ستمبر تک داخلوں کی سہولت،کورس اور ذریعہ تعلیم بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے ڈگری کالجس میں داخلے پھر سے کھول دئیے ہیں اور جو طلبہ اب تک آن لائن درخواست نہیں دے سکے وہ 23 ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ اسی طرح کورس تبدیل کرنے کی بھی اس مدت کے دوران سہولت رہے گی اور 22 ستمبر تک ذریعہ تعلیم بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ کمشنر کالجیٹ تعلیم ٹی وجئے کمار نے کہا کہ چونکہ کئی طلبہ داخلے حاصل نہیں کرسکے ہیں اس لیے 23 ستمبر تک داخلے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن dost.cgg.gov.in پر کیے جاسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT