Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / رنگاریڈی میں صنعتوں کے قیام کیلئے 3600 ایکر اراضی مختص

رنگاریڈی میں صنعتوں کے قیام کیلئے 3600 ایکر اراضی مختص

حیدرآباد۔/26اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر صنعت ریاست تلنگانہ مسٹر جے کرشنا راؤ نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی کے حدود میں حکومت نے صنعتوں کے قیام کیلئے 3600 ایکر اراضیات مختص کررکھی ہے۔ آج یہاں رنگاریڈی ضلع کلکٹریٹ میں حکومت تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کرشنا راؤ نے بتایا کہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے رنگاریڈی، محبوب نگر اور حیدرآباد میں بہت جلد ٹریننگ مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے بہتر تربیت  حاصل کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہیلا گروپس کی تیار کردہ اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مارکٹنگ سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر صنعت مسٹر جے کرشنا راؤ نے اپوزیشن جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت جہاں تک ممکن ہوسکے عوامی فلاح و بہبود کیلئے موثر و مثبت اقدامات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT