Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / رنگاریڈی میں کسانوں کو کاشت اور پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے ایکشن پلان

رنگاریڈی میں کسانوں کو کاشت اور پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے ایکشن پلان

ضلع پرجاپریشد کے ارکان کو مسائل حل کرنے کی ہدایت ، وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع رنگاریڈی کو پینے کا پانی اور کسانوں کو کاشت کے لیے موثر پانی سربراہ کرنے کے لیے ریاستی حکومت ایکشن پلان تیار کررہی ہے اس کے علاوہ ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے تمام ضلع پرجاپریشد کے ارکان چیف منسٹر سے ملاقات کریں گے اور ضلع کے لیے موثر پانی کی سربراہی کے تعلق سے چیف منسٹر کو آگاہ کریں گے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی ضلع پرجا پریشد کی جنرل باڈی میٹنگ میں ارکان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پرانہیتا پراجکٹ کے ذریعہ ضلع کو پانی سربراہ کرنے اقدامات کریں گے ۔ جنرل باڈی اجلاس میں صدر نشین پی سنیتا مہیندر ریڈی ضلع کلکٹر جوائنٹ کلکٹر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے علاوہ ارکان اسمبلی اور ارکان ضلع پریشد کے علاوہ تمام محکمہ کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ جنرل باڈی اجلاس میں ارکان ضلع پریشد نے کہا کہ ضلع میں کافی تعداد میں کسان متاثر ہوئے ہیں اور کئی کسان خود کشی بھی کئے ہیں ۔ ضلع رنگاریڈی کے لیے خصوصی پیاکیج منظور کروائیں جس کے ذریعہ کسانوں کو راحت مل سکے ۔ اس لیے ضلع میں اس سال 70 فیصد کاشت کی کمی ہوئی ۔ اس سال کسان اور بھی پریشان ہوں گے اس کے علاوہ ضلع میں کھلی سرکاری زمین کا ریکارڈ رکھنا چاہئے ۔ کئی لوگ ضمنی زمین پر کسی نہ کسی بہانے قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔ ضعیف ، بیواؤں ، معذورین کو دی جانے والی پنشن وقت پر دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ان تمام سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی کو ہر طرح سے ترقی دینے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے اور وقت پر تخم کی سربراہی اور کسانوں سے اناج خریدی کے علاوہ جن مسائل کا سامنا عوام کو کرنا پڑرہا ہے اس کی یکسوئی کے لیے تمام عہدیدار ہر ممکن کوشش کریں اور وقت پر عوام کے لیے کام کرنے موجود رہیں ۔ اس اجلاس میں جن مسائل پر بات ہوئی ہے ۔ ان تمام مسائل کی یکسوئی آئندہ جنرل باڈی اجلاس تک اس کی یکسوئی کردی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT