Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / روئنگ : دتو کو اولمپک کوالیفکیشن رگیٹا میں سلور میڈل

روئنگ : دتو کو اولمپک کوالیفکیشن رگیٹا میں سلور میڈل

نئی دہلی ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کشتی راں دتو بابن بھوکانل آج ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوگئے جب انھوں نے جنوبی کوریا کے چونگ۔جو میں منعقدہ فیسا ایشین اینڈ اوشیانیا اولمپک کوالیفکیشن رگیٹا کے مینس سنگل اسکلز ایونٹ میں سلور میڈل جیتا۔ 25 سالہ فوجی نے 2km کا فاصلہ طے کرنے میں 7 منٹ 07.63 سکنڈ کا وقت لیتے ہوئے دوسرے مقام پر اختتام کیا۔ فائنلز کے ٹاپ 7 روئرز ریو گیمز کیلئے کوالیفائی ہوگئے۔ ناسک کے متوطن دتو جو پونے کی آرمی روئنگ نوڈ میں ٹریننگ کرتے ہیں، ایک مرحلے پر گولڈ میڈل جیتنے کی راہ پر نظر آئے جیسا کہ وہ پانچ آدمیوں کی مسابقت میں 1,500 میٹر تک آگے تھے مگر کوریائی ڈانگ یانگ کیم (7:05.13) نے اختتامی مرحلے میں انھیں پیچھے چھوڑ دیا۔

TOPPOPULARRECENT