Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / روانڈا میں عنقریب ہندوستانی سفارتی مشن کا قیام

روانڈا میں عنقریب ہندوستانی سفارتی مشن کا قیام

افریقہ کی ترقی کیلئے ممکنہ تعاون ، حامد انصاری کا خطاب
کیغالی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان بہت جلد روانڈا میں اپنا ریزیڈنٹ سفارتی مشن قائم کریگا کیونکہ وہ وسائل کی دولت سے مالا مال افریقی براعظم تک اپنی رسائی کو وسعت دینا چاہتا ہے جہاں حالیہ برسوں کے دوران چینی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے کہاکہ ’’ہم ( ہند۔ روانڈا) عظیم دوست ہیں اور یہاں روانڈا میں ہندوستان کی قابل لحاظ آبادی ہے اور کیگالی میں ایک سفارتی مشن کے نہ ہونے کی ہمارے پاس جائز شکایت ہے ۔ چنانچہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت پہلے ہی اس مسئلہ پر غور کررہی ہے ۔ آنے والے ہفتوں اور مہینیوں میں ہمیں یہاں ریزیڈنٹ سفارتی مشن دستیاب رہے گا‘‘ ۔ حامد انصاری نے جو روانڈا اور یوگانڈا کے پانچ روزہ دورہ پر ہیں اپنے اعزاز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ترتیب دیئے گئے بنکویٹ میں خطاب کررہے تھے ۔ روانڈا میں 3000 ہندوستانی ہیں جن کے بارے میں حامد انصاری نے کہاکہ وہ انتہائی بامقصد ، فائدہ بخش ، انتہائی قابل اور انتہائی بہتر ہیں‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ ’’ہماری حکومت تعلقات کو مزید مستحکم بنارہی ہے ۔ اس کو مزید مواد فراہم کررہی ہے اور اس کا سب سے اہم عنصر یہ ( ہندوستانی ) برادری ہے ‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ روانڈا ایر بہت جلد ہندوستان سے اپنی پروازوں کا آغاز کررہی ہے ۔ نائب صدر ہند نے کہاکہ ’’ہم ( ہند) افریقی ترقی میں ایک دوسرے کے ساجھیدار ہیں۔ ایک مرتبہ جب وہ ( افریقی ممالک ) یہ فیصلہ کرلیں کہ ہندوستانی مہارت سے انھیں کس طرح فائدہ ہوسکتا تب ہم اپنی مہارتوں کو امداد کے ٹھوس پراجکٹوں میں تبدیل کردیں گے اور تاحال ہمارا تجربہ اطمینان بخش رہاہے ‘‘ ۔ حامد انصاری نے کہا کہ ’’جہاں تک بیرونی ممالک اور بالخصوص افریقہ کے ساتھ ترقیاتی تعاون کا تعلق ہے چین یا کسی اور سے ہماری کوئی مسابقت یا مقابلہ آرائی نہیں ہے کیونکہ ان ( چین اور دیگر ممالک ) کا اپنا انداز ہے اور ہماری اپنی صلاحیتیں ہیں‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT