Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / روانڈا میں پولیس کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

روانڈا میں پولیس کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

کیگالی 20 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک روانڈا کے مغربی علاقے میں پولیس کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے اور تین دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق روسیجی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں کل تین دہشت گرد مارے گئے ۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد دوسرے لوگوں کو تنظیم میں شامل کرنے کیلئے علاقہ میں آئے ہوئے تھے ، تاہم ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کس تنظیم کے رکن تھے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے گذشتہ بدھ کو دارالحکومت کیگالی میں پولیس کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا اور دو کو گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT