Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / رواں سال میں 27کروڑ ٹن غذائی اجناس کی پیداوار کا ہدف

رواں سال میں 27کروڑ ٹن غذائی اجناس کی پیداوار کا ہدف

نئی دہلی، 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے سال 2017-18کے دوران اجناس کے پیداوار کا ہدف 27کروڑ 30لاکھ ٹن مقرر کیا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج یہاں قومی زرعی کانفرنس خریف مہم 2017سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017-18کے دوران حکومت ریکارڈ خوردنی اجناس پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اوراس کیلئے 27کروڑ 30لاکھ ٹن اجناس پیدا کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ سال2016-17کی دوسرے پیشگی اندازہ کے مطابق ملک میں 27کروڑ 19لاکھ ٹن سے زیادہ اجناس کے پیداوار کا اندازہ ہے جو سال2015-16کے مقابلے میں 1.11 فیصد زیادہ ہے ۔ سال 2013-14میں خوردنی اشیاء کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT