Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / رواں سال 203 لاکھ ٹن پیاز کی پیداوار متوقع

رواں سال 203 لاکھ ٹن پیاز کی پیداوار متوقع

نئی دہلی ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکاری تحقیقی ادارہ نے کہا ہے کہ ملک میں سازگار موسم بہتر قیمت خرید کے سبب پیاز کی کاشت اور فصل میں قابل لحاظ اضافہ کے امکان کے ساتھ سال 2015-16 ء کے دوران 203 لاکھ ٹن پیاز کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ کیا گیا ہے ۔ 2014-15 ء کے دوران خراب موسم اور ناکافی بارش کے سبب پیاز کی پیداوار 189.2 لاکھ ٹن تک گھٹ گئی تھی ۔ 2013-14 ء میں پیاز کی پیداوار 194 لاکھ ٹن تھی ۔ قومی باغبانی تحقیقی و ترقیاتی فاؤنڈیشن (این ایچ آر ڈی ایف) کے ڈائرکٹر آر پی گپتا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اس سال پیاز کی پیداوار ریکارڈ 203 لاکھ ٹن ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT