Monday , July 24 2017
Home / Top Stories / روایتی دستکاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ کی ضرورت:نقوی

روایتی دستکاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ کی ضرورت:نقوی

نئی دہلی، 20 فروری(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور (آزادنہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج یہاں ہنر ہاٹ کے دورے کے دوران کہا کہ نایاب ہوتے ہوئے ملک کے صدیوں پرانے روایتی ہنر کی حوصلہ افزائی اور اس کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ اس وراثت کو زندہ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 11 فروری سے دہلی کے بابا کھڑگ سنگھ مارگ پر شروع ہونے والے ہنرہاٹ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے اندر بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت درج کی گئی ہے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ہنرہاٹ میں روایتی ہنر اور دستکاری کی نمائش لگاکر جہاں اس روایت کی فروغ دے کر اسے زندہ رکھنا مقصد ہے ۔ وہیں اس ہنر کو قومی وبین الاقوامی پہچان فراہم کرکے اس ہنر سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ انہیں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرانا ہے ، اس کے علاوہ عوام کو اس روایتی ہنر کی فعالیت وافادیت سے بھی واقف کرانا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT