Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / روبیلا خسرہ کی روک تھام کے لئے آندھراپردیش میں ٹیکہ کاری پروگرام

روبیلا خسرہ کی روک تھام کے لئے آندھراپردیش میں ٹیکہ کاری پروگرام

حیدرآباد، 26جولائی (یواین آئی ) روبیلا خسرہ کی روک تھام کے لئے آندھراپردیش میں ٹیکہ کاری پروگرام یکم اگست تا 8ستمبر منعقد کیا جائے گا۔مرکز نے اس پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلہ میں آندھراپردیش سمیت 8ریاستوں کا احاطہ کیاجائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق خسرہ سے ہونے والی بچوں کی اموات میں ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔اس مہم کے دوران 9سال سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ ٹیکے لگائے جائیں گے ۔محکمہ صحت وطبابت کی افسر ڈاکٹر اروناکماری نے کہاکہ اسکولس، آنگن واڑی مراکز سمیت تمام بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک کروڑ 62لاکھ بچے ہیں جن کا اس پروگرام کے دوران احاطہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT