Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / روتھ نے ا سپین کیلئے طلائی تمغہ جیتا

روتھ نے ا سپین کیلئے طلائی تمغہ جیتا

ریوڈی جنیرو ۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روتھ بٹیا نے ریو کھیلوں کے اختتام سے ایک دن قبل ہائی جمپ کا طلائی تمغہ جیت کرا سپین کیلئے تاریخ رقم کردی جو اس کا اولمپکس میں پہلا خواتین ایتھلیٹکس طلائی تمغہ ہے ۔ روتھ نے ہائی جمپ کا طلائی تمغہ 37 سال کی عمر میں جیتا ہے جو اپنے آپ میں ایک کامیابی ہے ۔ تین بار کی یورپی چیمپئن ہسپانوی کھلاڑی نے 1.88 میٹر، 1.93 میٹر اور 1.97 میٹر کے مارک کو اپنی پہلے ہی کوششوں میں حاصل کر لیا۔ وہ اس مقابلے میں طلائی جیتنے والی اولمپک تاریخ کی پہلی سب سے عمردراز کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔بلغاریہ کی مریلانے ڈیمریوا نے چاندی کا تمغہ اور سابق عالمی چیمپئن 32 سالہ کروشیا کی بلانکا ولاسیکا نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔
اولمپکس فٹبال: برازیل چمپیئن
ریوڈی جنیرو ۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں میزبان برازیل نے جرمنی کو فٹبال میں پنلٹی ککس میں شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔دو سال قبل جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کو 7-1  سے شکست دی تھی۔برازیل نے جرمنی کو شکست دے کر اولمپکس میں فٹبال میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا ہے۔مقررہ وقت اور اضافی وقت میں برازیل اور جرمنی 1-1 گول سے برابر تھے۔پنلٹی ککس میں برازیل نے جرمنی کو 5-4 سے شکست دی۔ آخری اور فیصلہ کن پنلٹی برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار نے لگائی۔نیمار نے میچ کے 27 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے برازیل کو برتری دلوائی۔ جرمنی کی جانب سے کپتان میکسیمیلین مائر نے گول کر کے سکور برابر کیا۔

TOPPOPULARRECENT