Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / روجا خبردار‘ ورنہ عوام تمہیں سبق سکھائیں گے : بونڈااوما

روجا خبردار‘ ورنہ عوام تمہیں سبق سکھائیں گے : بونڈااوما

وجئے واڑہ ۔ 7مارچ ( این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی کی لیڈر بونڈا اوما نے وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی پر محض ہوس اقتدار کی خاطر چندرا بابو نائیڈو  حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ۔ اوما نے وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی روجا کے اشتعال انگیز ریمارکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ( روجا) جب بھی بات کرتی ہیں انتہائی اہانت آمیز الفاظ استعمال کیا کرتی ہیں ۔ اوما نے روجا کو خبردار کیا کہ وہ اس قسم کے ناشائستہ اور اشتعال انگیز ریمارکس سے باز آجائیں ‘ ورنہ عوام انہیں ایک یادگار سبق سکھائیں گے ۔ اوما نے یاد دلایا کہ روجا ہی آندھراپردیش اسمبلی کی پہلی خاتون رکن ہیں جنہیں ان کے ناشائستہ رویہ کے سبب ایک سال کیلئے ایوان سے معطل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT