Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / روجا پرصدر تلگومہیلا آندھرا پردیش شوبھا ہیماوتی کی تنقید

روجا پرصدر تلگومہیلا آندھرا پردیش شوبھا ہیماوتی کی تنقید

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلگو مہیلا صدر آندھرا پردیش شریمتی شوبھا ہیماوتی نے کہا کہ رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس روجا کے طرز عمل سے خواتین کی توہین ہورہی ہے اور خواتین کا وقار متاثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ شریمتی روجا کے طرز عمل سے خواتین کا سر شرم سے جھک رہا ہے ۔ شوبھا ہیماوتی نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ شریمتی روجا کو خواتین سبق سکھائیں کیونکہ صرف ذاتی تشہیر کیلئے اور سرخیوںمیں رہنے روجا من مانی انداز میں باتیں کررہی ہیں اور وائی ایس آر کانگریس صدر مسٹر جگن موہن ریڈی نے بھی شریمتی روجا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں روجا سے ملاقات کرنے سے خاتون ارکان اسمبلی گریز کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم کی جانب سے اس مرتبہ عالمی یوم خواتین تقاریب کا تلگو دیشم پارٹی آفس گنٹور میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT