Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / روجا کی اسمبلی آمد معطلی ہائیکورٹ نے برخاست کردی

روجا کی اسمبلی آمد معطلی ہائیکورٹ نے برخاست کردی

حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی سے معطل شدہ رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس روجا معطلی کی برخاستگی کے ہائیکورٹ کے احکام کے ساتھ آج اے پی اسمبلی پہونچیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن اسمبلی سریکانت ریڈی نے خیرمقدم کیا۔گزشتہ اسمبلی سیشن کے موقع پر وائی ایس کانگریس رکن اسمبلی کو ایوان میں متفقہ قرارداد کی منظوری کے ذریعہ ایک سال کیلئے ایوان سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آج ہائیکورٹ نے روجا کی معطلی کو برخاست کرنے کے احکام جاری کئے چنانچہ وہ احکامات کیساتھ اسمبلی پہونچیں اور ہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی سیکریٹری آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے حوالے کیں۔اسی دوران اے پی اسمبلی نے احکام کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سیکریٹری اے پی اسمبلی کے ذریعہ ہائیکورٹ کی ڈبل بینچ پر اپیل درخواست پیش کروائی جائے گی اور اس درخواست میں بتایا جائے گا کہ دستور کی دفعہ 212 کے تحت ایوان اسمبلی کے معاملات میں ہائیکورٹ کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT