Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / روجا کی معطلی حق بجانب : اسمبلی

روجا کی معطلی حق بجانب : اسمبلی

حیدرآباد 22 ڈسمبر (این ایس ایس) اے پی ریاستی قانون ساز اسمبلی میں بی جے ایل پی لیڈر وشنو کمار راجو نے آج کہاکہ وائی ایس آر سی پی رکن آر کے روجا کی ایک سالہ معطلی حق بجانب ہے۔ اسمبلی کے سرمائی سیشن کے آج آخری روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجو نے کہاکہ ابتداء میں وہ روجا کی لفاظی سے واقف نہیں تھے لیکن جب انھیں حقائق کا پتہ چلا تو معلوم ہوا کہ اُن کی معطلی درست ہے۔ اِس لئے وہ روجا کی معطلی کی مدت کو کم کرنے کے اپنے مطالبہ سے دستبردار ہورہے ہیں۔ ایک اور رکن کے مرو نلنی نے بھی کہاکہ روجا نے نازیبا ریمارکس کئے۔

TOPPOPULARRECENT