Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / روجا کے مکتوب معذرت پر غور کیا جائے

روجا کے مکتوب معذرت پر غور کیا جائے

سپریم کورٹ کی اسپیکر آندھرا پردیش اسمبلی کو ہدایت
نئی دہلی 6 جولائی ( پی ٹی آئی ) سپریم کورٹ نے آج آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکر سے کہا ہے کہ وہ وائی ایس آر کانگریس کی رکن آر کے روجا کی جانب سے پیش کئے گئے معذرت کے مکتوب پر غور کریں اور کارروائی کریں۔ جسٹس ارون مشرا اور جسٹس امیتوا رائے پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ اسپیکر کو چاہئے کہ وہ رکن اسمبلی کے مکتوب معذرت پر غور کرکے اس پر فیلصہ کریں۔ سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ نے روجا کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ روجا نے سپریم کورٹ کے احکام کی مطابقت میں معذرت کا مکتوب روانہ کردیا تھا لیکن اسپیکر نے اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ بنچ نے تاہم اس معاملہ میں مزید کوئی احکام جاری کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ آندھرا پردیش ۔ تلنگانہ ہائیکورٹ میں اس مسئلہ کی سماعت کی جا رہی ہے ۔ بنچ نے 24 اپریل 2016 کو اسپیکر کو ہدایت دی تھی کہ وہ رکن اسمبلی کی درخواست پر غور کرے ۔ روجا کو چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرنے پر ایک سال کیلئے اسمبلی سے معطل کردیا گیا تھا ۔ بنچ نے اسپیکر سے کہا تھا کہ وہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے قوانین کی مطابقت میں روجا کے مکتوب پر غور کرے ۔ عدالت کی جانب سے رکن اسمبلی کو احاطہ اسمبلی میں پارٹی آفس کو جب چاہے دورہ کرنے کی اجآزت بھی دیدی تھی ۔

 

TOPPOPULARRECENT