Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزنامہ سیاست ، معیاری اخبار

روزنامہ سیاست ، معیاری اخبار

کورٹلہ۔ 19 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد اکرم باشاہ سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ 2 کی حیثیت سے 14 اکتوبر 2015ء کو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ موصوف جو علی پور سلطانہ آباد کے متوطن ہیں۔ ان کے بڑے بھائی ایس آئی وظیفہ یاب اور چھوٹے بھائی بزنسمین ہیں۔ 1981ء میں محکمہ پولیس سے وابستہ ہوگئے۔ 2010ء میں پہلی مرتبہ ضلع عادل آباد کے جئے پور پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ جناب محمد اکرم باشاہ جو کوئیڈہ پر سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ تبادلہ عمل میں آیا۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست اکتھلا پور جناب واثق الرحمن نامہ نگار صحافی دکن پولیس اسٹیشن کورٹلہ پہنچ کر جناب محمد اکرم باشاہ کو سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ جناب محمد اکرم باشاہ نے اس موقع پر روزنامہ سیاست کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے روزنامہ سیاست کو اُردو اخباروں میں معیاری اخبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزنامہ سیاست میں جو بھی نیوز شائع ہوتی ہے، وہ مصدقہ ہوتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اُردو صحافیوں سے کورٹلہ ٹاؤن میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و امن و ضبط کی برقراری کے سلسلے میں محکمہ پولیس کورٹلہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر تعاون دینے کی خواہش کی۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ، کورٹلہ ٹاؤن کو امن کا گہوارہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT