Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / روزنامہ سیاست کا 23 جولائی کو ڈائمنڈ جوبلی دوبدو پروگرام

روزنامہ سیاست کا 23 جولائی کو ڈائمنڈ جوبلی دوبدو پروگرام

ایمپرئیل گارڈن میں صبح 10 بجے تا شام 6 بجے رشتوں کے انتخاب کا بہترین موقع
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے فکر مند والدین اور سرپرستوں کے لیے 75 واں ڈائمنڈ جوبلی دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 23 جولائی ، 10 بجے دن تا 6 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی روڈ پر مقرر ہے ۔ ڈائمنڈ جوبلی کے پروگرام کو قطعیت دینے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں تاکہ ڈائمنڈ جوبلی پروگرام اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ کامیاب و کامرانی سے ہمکنار ہوسکے ۔ اور وہیں والدین کو اس پروگرام کے لیے بہتر رشتے بھی مل سکے ۔ ایمپرئیل گارڈن میں ہونے والے اس ڈائمنڈ جوبلی دوبدو پروگرام میں والدین کے لیے حسب سابق کی طرح فورم نے انجینئرنگ ، میڈیسن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم ایس ، ایم کام ، ایم اے ، بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، انٹر میڈیٹ ، ووکیشنل ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، فاضل ، معذورین اور کم تعلیم یافتہ و تاخیر سے ہونے والوں کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس رکھے جائیں گے تاکہ والدین کے لیے رشتوں کو طئے کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ ڈائمنڈ جوبلی پروگرام میں توقع ہے کہ والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد دونوں شہروں سے ہی نہیں بلکہ اضلاع سے بھی شریک ہوں گی ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ فورم نے بتایا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اس زرین موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کے ساتھ وہ ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست ( عابڈز ) پر بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست پر ہو یا دوبدو ملاقات پروگرام میں والدین کو بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ساتھ رکھنا ہوگا ۔ اکثر والدین دوبدو ملاقات پروگرام میں اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس نہیں رکھتے جس کی وجہ سے آپس میں بات چیت کرنے اور رشتہ کے لیے مسئلہ پیدا ہوتا ہے اتوار 23 جولائی کو ہونے والے دوبدو ملاقات پروگرام میں والدین کی کونسلنگ کے لیے علحدہ راونڈ ٹیبل لگائے جائیں گے تاکہ وہ گفت و شنید کرسکے ۔ لڑکا اور لڑکی کے والدین کو فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھنا ہوگا ۔ والدین کو دیکھا گیا کہ وہ صرف رجسٹریشن کے لیے ہی بائیو ڈاٹاس و فوٹو لاتے ہیں مگر انہیں بات چیت کے وقت ساتھ نہیں رکھتے ۔ دوبدو پروگرام میں رجسٹریشن کاونٹر پر والدین اور سرپرستوں ، لڑکوں کو پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کو سبز رنگ کے ربن دئیے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے سے ملاقات میں آسانی ہو ۔ اب تک سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے جتنے بھی دوبدو پروگرامس ہوئے کئی ہزار رشتے طئے پائے ہیں ۔ والدین کی سہولت کے لیے تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کاونٹرس رہیں گے ۔ جن میں کونسلرس اور والینٹرس والدین کی رہبری کریں گے ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سیکشن بھی ہوگا اور اس کی مدد سے لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس دیکھنے کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔ ایمپرئیل گارڈن کے اسٹیج کے ہاں اسکرین کے ذریعہ لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کروایا جائے گا ۔ عقد ثانی ، غیر تعلیم یافتہ ، معذورین کے لیے بھی کاونٹر رہے گا جہاں ان کی رہبری کی جائے گی ۔ فورم کے اراکین محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، انور الدین ، نائب صدور ، محمد شاہد حسین ، الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، زاہد فاروقی ، سید ناظم الدین ، محمد احمد ، اے اے کے امین ، محمد برکت علی ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، سید اصغر حسین ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، ڈاکٹر دردانہ ، آمنہ فاطمہ ، شبانہ نعیم اور دوسروں نے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ ایم ڈی ایف فون 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT