Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / روزنامہ سیاست کی اصلاح معاشرہ مہم کا اثر

روزنامہ سیاست کی اصلاح معاشرہ مہم کا اثر

مسجد میں نکاح اور دلہن کی انتہائی سادگی کے ساتھ رخصتی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( راست ) : روزنامہ سیاست کی اصلاح معاشرہ اور شادیوں کی سادگی سے انجام دہی کی مہم کا اثر آج چنچل گوڑہ مسجد محبوبیہ میں دیکھنے میں آیا ۔ جہاں نوشہ مسٹر محمد عطاء الرحمن عاطف ولد جناب محمد عبدالرحمن حال مقیم ریاض کا عقد مسعود اختر جناب سید اختر حسین کے ساتھ انتہائی سادگی اور شرعی انداز میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ اس عقد کی خصوصیت یہ تھی کہ نوشہ نے دلہن سے کسی بھی قسم کی کوئی چیز قبول کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ دلہن والوں کے شدید اصرار کے باوجود کہ وہ صرف 50 مہمانوں کی کھانے سے ضیافت کرنا چاہتے ہیں اس سے بھی انکار کردیا اور یوں دلہن کو نکاح کے فوری بعد مسجد سے دلہے کے گھر رخصت کردیا گیا ۔ نوشہ نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی اصلاح معاشرہ مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاست مسلم معاشرہ کے سدھار میں ایک مثبت رول ادا کررہا ہے ۔ مہمانوں کا استقبال جناب محمد منصور علی خاں ، جناب محمد مقصود علی خاں اور عثمان محی الدین نے کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT