Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / روزنامہ سیاست کی تحفظات تحریک قابل ستائش

روزنامہ سیاست کی تحفظات تحریک قابل ستائش

حکومت سے آرڈیننس کی اجرائی پر زور ، مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : روزنامہ سیاست کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی ، معاشی اور روزگار اور ملازمتوں کے میدان میں نمائندگی کو دیکھتے ہوئے 12 فیصد تحفظات کی جو تحریک جناب نواب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے جو تحریک شروع کی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ اس تحریک کے مستقبل قریب میں یقینا ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے ۔ اس بات کا اظہار صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا ہے ۔ مولانا غوثوی شاہ نے مزید کہا کہ نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ ماضی کے حکمرانوں کی لاپرواہی کے باعث کافی پسماندگی کا شکار ہوگئی ہے اس کا منفی اثر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر پڑا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ چونکہ تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت ریاست میں سرکاری محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کے لیے ایک کے بعد دیگر اعلامیہ جاری کررہی ہے ایسے میں مسلمانوں کو چیف منسٹر کے سی آر نے 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا صرف وعدہ کیا ہے اس پر عمل آوری کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانا واجبی ہے اس کے لیے حکومت کو چاہئے کہ وہ سدھیر کمیٹی آف انکوائری اور اس کے بعد بی سی کمیشن کے ذریعہ رپورٹ کی تیاری تک کافی تاخیر ہوگی لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ آرڈیننس کی جلد اجرائی عمل میں لاکر تحفظات پر عمل آوری کا آغاز کرے ۔ مولانا غوثوی شاہ نے کہا کہ ادارہ سیاست نے ہمیشہ سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو تحریکات چلائی ہے وہ تمام کامیاب ثابت ہوئیں اور تحفظات کی تحریک بھی کامیاب ثابت ہوگی ۔ مولانا نے امید ظاہر کی کہ حکومت پر سیاست کی تحریک کا غیر معمولی اثر پڑے گا اور یہ تحریک اپنے عزم میں کامیاب ہوگی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT