Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / روزنامہ سیاست کی سماجی خدمات کے دہلی میں ثمرآور نتائج

روزنامہ سیاست کی سماجی خدمات کے دہلی میں ثمرآور نتائج

تعمیر ملت انسٹی ٹیوٹ اور سیاست کے فنی کورسیس سے کئی طلباء مستفید
حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست کی سماجی خدمات کے ثمر آور نتائج ملک کی دارالحکومت دہلی میں نظر آرہے ہیں اور ان سماجی اور ملت کے فلاح کیلئے انجام دئے جارہے اقدامات سے سینکڑوں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس طرح کی ایک تقریب کا آغاز دہلی میں عمل میں لایا گیا ۔ تعمیر ملت انسٹی ٹیوٹ دہلی اور روزنامہ سیاست کی جانب سے منعقدہ مختلف کورسوں میں کامیاب طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ تعمیر ملت انسٹی ٹیوٹ اور سیاست ملت فنڈ کی جانب سے 5 ویں اور 12 ویں جماعت کے طلباء کو مختلف فنی کورسوں میں مفت تربیت دی جاتی ہے اور اس مشترکہ مفت تربیتی کورسیس میں ہر سال سینکڑوں طلبہ جوش و خروش سے شرکت کرتے ہیں ۔ اسپوکن انگلش کمپیوٹر کورسیس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے اور قوم کی تعمیر کیلئے ایک سنجیدہ فکر رکھتے ہوئے سیاست نے دارالحکومت میں تربیت کا فیصلہ کیا اور دہلی میں تعمیر ملت انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے اس عظیم کاز کا آغاز کیا جس کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ جلسہ میں شریک اولیائے طلبہ نے سیاست ملت فنڈ اور تعمیر ملت کے اقدامات کی زبردست ستائش کی اور ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی خواہش کی اور اس خیال کا اظہار کیا کہ ایسی معیاری تعلیم کو ملک میں قوم کی فلاح کیلئے مفت فراہم کرنا یقیناً قابل ستائش اقدام ہے اور یہ ایک عظیم کارنامہ ہے ۔ اس تقریب میں مسٹر نلیش کروڈاکر سینئیر ورلڈ بنک سیکوریٹی آفیسر مسٹر امجد خان ا نٹرنیشنل باکسر ڈاکٹر چودھری شمش الدین سینئیر ایڈوکیٹ حافظ الرحمن امام آئی آئی سی سی انیس الرحمن اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT