Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزنامہ سیاست کے زیراہتمام کورٹلہ میں ٹیلرنگ سنٹر کا قیام

روزنامہ سیاست کے زیراہتمام کورٹلہ میں ٹیلرنگ سنٹر کا قیام

کورٹلہ۔ 26 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے ملت کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں کئی ایک اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کی کڑی کے طور پر ملت کی لڑکیوں کو خودمکتفی بنانے کے لئے کورٹلہ ٹاؤن میں ٹیلرنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ کی نگرانی میں چلائے جارہے اس ٹیلرنگ سنٹر میں تجربہ کار فیکلٹی کے ذریعہ لڑکیوں کو سلائی کی تربیت دی جائے گی۔ یہ کورس تین ماہ کا ہوگا۔ ٹریننگ کے بعد ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے، جبکہ اس کورس کیلئے لڑکیوں سے برائے نام فیس فی کس 100 روپئے لئے جائیں گے۔ خواہشمند لڑکیوں اور خواتین سے داخلے کیلئے اپنے نام رجسٹرڈ کروانے کیلئے جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ 9000105791 ، مسرت جبین سیل نمبر 8143232397 محلہ نظام پورہ کورٹلہ ربط پیدا کرنے کی خواہش کی جاتی ہے۔ 13 مئی 2016ء بعد نماز جمعہ بمقام محلہ نظام پورہ کورٹلہ ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب جلیل اظہر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل سیل نمبر 9849172877 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT