Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام کورٹلہ میں ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح

روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام کورٹلہ میں ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح

کورٹلہ ۔ 8؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کے تعاون سے کورٹلہ میں ٹیلرنگ سنٹر کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ 13 ؍ مئی 2016 بروز جمعہ بمقام نظام پورہ کورٹلہ ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح عمل میں آئیگا ۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ کی نگرانی میں چلائے جا رہے اس ٹیلرنگ سنٹر میں خواتین و لڑکیوں کو تین ماہ تک ٹیلرنگ کی تربیت دی جائیگی ۔ کورٹلہ کے خواتین و لڑکیوں سے اپنے نام رجسٹریشن کروانے کیلئے جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ سے فون : 9000105791 مسرت جبین 8143232397 مکان نمبر 46125 محلہ نظام پورہ کورٹلہ سے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT