Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزنامہ سیاست کے فلاحی کاموں کی ستائش : اندراکرن ریڈی

روزنامہ سیاست کے فلاحی کاموں کی ستائش : اندراکرن ریڈی

نرمل 10؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ریاستی وزیر امکنہ قانون انڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی اور صدرنشین بلدیہ نرمل کے علاوہ دیگر قائدین کا نمائندہ ’’سیاست‘‘ سید جلیل ازہر نے اپنی رہائش گاہ پر خیرمقدم کیا ۔ وزیر امکنہ جناب اندراکرن ریڈی اور مقامی قائدین عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوںکا اظہار کیا ۔ نمائندہ ’’سیاست‘‘ نے شیر خورمہ سے ان مہمانوں کی تواضع کی ‘ اس موقع پر ریاستی وزیر جناب اندراکرن ریڈی نے روزنامہ سیاست اضلاع کے سپلمنٹ کا مشاہدہ کیا ۔ اور سیاست کے فلاحی کارناموں کی ستائش کرتے ہوئے اس سے اپنی قلبی وابستگی کااظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر عالم اسلام بالخصوص تلنگانہ کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور اپنی جانب سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مقامی قائدین مسٹر رام کشن ریڈی سابق ڈی سی سی بی چیرمین صدرنشین بلدیہ نرمل مسٹر اے گنیش چکراورتی ‘ سرکل انسپکٹر نرمل مسٹر جیون ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔

کریم نگر میں آج ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منسوخ
کریم نگر ۔ 10 ؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ہریتا ہارم پروگرام کی وجہ سے پیر یعنی 11 ؍ جولائی 2016 کے دن منعقد کیا جانے والا ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کو منسوخ کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ اس طرح ہر پیر کو ہونے والا پرجاوانی پروگرام جوں کا توں حسب معمول جاری رہے گا ۔ ضلع کی عوام سے متعلق نوٹ فرما کر تعاون کریں ۔

TOPPOPULARRECENT