Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزگار طمانیت کے زیرالتواء بلوں کی ادائیگی کی ہدایت

روزگار طمانیت کے زیرالتواء بلوں کی ادائیگی کی ہدایت

کریم نگر ۔20 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں روزگار طمانیت کے تحت 2014 میں انجام دیئے گئے کام کے زیرالتواء بلوں کو دو دنوں میں ادا کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ڈواما پراجکٹ ڈائرکٹر کو ہدایت کی ۔ پیر کو ضلع عہدیداران کے ہمراہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کیا ۔ اس موقع پر ایلگڑھ منڈل لالہ پلی موضع سے ملیا نامی شخص نے کہاکہ 2014ء میں روزگار طمانیت کے تحت کام انجام دیا ‘ مزدوروں کا معاوضہ 4000/- روپئے ادا طلب ہیں ۔ فیلڈ عہدیدار سے ربط کرنے صحیح طور پر جواب نہیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کلکٹر کو بنایا اس کے جواب میں کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موضع میں تحقیق کر کے فوری مزدوری کا معاوضۃ ادا کرنے ڈواما پی ۔ ڈی کو کلکٹر نے حکم دیا ۔ ویمولا واڑہ سے کشور نے کہا کہ جانوروں کا کمیلا کو دور منتقل کرنے کی خواہش کرنے پر کلکٹر نے کہا کہ ویمولا واڑہ سے دور مقام کی نشاندہی کر کے منتقل کیا جائے گا ۔ ایلاریڈی بیٹھ منڈل نرملا موضع سے رمیش نے کہا سوچھ بھارت کے ضمن میں انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر کی گئی ‘ اب تک بل موصول نہیں ہوا کہنے پر کلکٹر نے جواب دیا کہ منظوری کے احکامات ہونے پر دو دن میں بلس ادا کرنے کلکٹر نے تیقن دیا ۔ ویمولا واڑہ سے مہیش نے کہا کہ کثیر تعداد میں بھکت آرہے ہیں ان کی سہولت کیلئے بس اسٹانڈ میں ڈاکٹر کے ساتھ ایک میڈیکل ٹیم قائم کرنے کلکٹر سے درخواست کرنے پر کلکٹر نے جواب دیا مہاشیوا راتری جاترا کے موقع پر بھکت مختلف مقامات سے آتے ہیں ایسے وقت تمام تیاریوں کے ساتھ میڈیکل ٹیموں کا بھی قیام کیا جائے گا ‘ مگر عام دنوں میں میڈیکل ٹیم کا قیام کرنا ممکن نہیں ہے ۔ قریب کے پرائمری ہیلت سنٹر جاگر ضروری طبی خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔ جگتیال سے تروپتی ریڈی نے کہا کہ 104 گاڑیوں میں طبی خدمات انجام دے رہے  عملہ کو تنخواہیں نہیں آرہی ہیں‘دلوانے کی درخواست کرنے پر کلکٹر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تنخواہوں کی اجرائی کی ۔ راما گنڈم  سے راجیشم نے کہا کہ میرا لڑکا (NAC)میں تربیت حاصل کررہا ہے ‘اسکالرشپ نہیں آرہی ہے کہنے پر جواب میں کہا گیا کہ نیاک (NAC) میں تربیت حاصل کررہے امیدواروں کو کسی بھی قسم کی اسکالرشپ نہیں دی جارہی ہے کلکٹر نے جواب دیا ۔ اس طرح ڈائیل یوور کلکٹر میں موصول 16فون کالس کے ذریعہ وصول مسائل کی کلکٹر نے یکسوئی کیلئے راہ ہموار کی ۔ ڈائیل یور کلکٹر میں موصول شکایتوں کو زیادہ ترجیح دے کر مسائل کی یکسوئی کرنے عہدیداران کو حکم دیا ۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ‘ ضلع رینیو عہدیدار  ‘ ٹی ویرا برہمیا ضلع پریشد سی ای او سوراجکمار ‘ محکمہ زراعت کے جے ڈی چھترونائک ‘ سی پی او سبا راؤ ‘ آر ڈی او چندرا سنگھ و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT