Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / روزگار پیدا کرنا ہندوستان کیلئے بڑا چیلنج : نائب وزیراعظم سنگاپور

روزگار پیدا کرنا ہندوستان کیلئے بڑا چیلنج : نائب وزیراعظم سنگاپور

نئی دہلی، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائب وزیراعظم سنگاپور تھرمن سنگمور تھنم نے آج کہاکہ ہندوستان کو لیبر اصلاحات روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے۔ عاجلانہ بنیاد پر روزگار پیدا کرنے کے مواقع بنانے ہوں گے کیوں کہ اس ملک کے سب سے بڑی افرادی قوت کو جغرافیائی بحران کا شکار نہ ہونا پڑے۔ یہاں دہلی اکنامکس کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم سنگاپور نے کہاکہ ہندوستان کا سب سے بڑا چیلنج روزگار ہے۔ یہ حقیقی طور پر چیلنج ہے جو دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔ ہندوستان نے اپنا کافی وقت گنوادیا ہے کیوں کہ آپ کے پاس قانون ہے روزگار قانون میں ملازمت کا دشمن ہے۔ انھوں نے کہاکہ لیبر کے لئے مواقع کی راہیں کھولنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے تیز تر اقدامات کرنے ہوں گے۔ برسوں کی تنگ نظری سے باہر نکل کر آگے آنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ چند برسوں میں بہت بڑے اور فوری تبدیلیاں روبہ عمل لانی ہوں گی۔ اس کے بعد ہی ملک کے اصل مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔ ماہر میان پور کی کمی کو دور کرنے کے لئے پالیسی میکرس کی جانب سے ٹھوس کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری اور سرمایہ داری دونوں میں توازن پیدا کرنا لازمی ہے۔

TOPPOPULARRECENT