Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / روزگار کا جھانسہ دینے والی ٹولی گرفتار

روزگار کا جھانسہ دینے والی ٹولی گرفتار

مزید تین ارکان مفرور ، ڈی سی پی ملکاجگری کا بیان
حیدرآباد /10 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا جھانسہ دیکر بڑی رقم ہڑپنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرلیا ۔ میڈپلی پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ایک ٹولی کو بے نقاب ک ردیا اور دو اہم سرغنوں 32 سالہ شیخ جانی عرف سندیپ اور 24 سالہ کے انیل کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگری زون محترمہ رما راجیشوری نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹولی کے مزید تین اراکین سنکارا سواتی ، سریجا اور واشنوی جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن ہیں مفرور بتائے گئے ہیں ۔ اس ٹولی نے آسان طریقہ سے پیسہ کمانے کی کوشش میں نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ اس ٹولی نے بسکٹ اور کولڈرنکس کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ دیا تھا ۔ تقریباً 2 ہزار بے روزگار نوجوانوں سے اس ٹولی نے 20 لاکھ روپئے وصول کرلئے ۔ ایک منصوبہ تیار کرتے ہوئے اشتہارات کے ذریعہ ملازمت کی پیشکش کی گئی اور معقول تنخواہ کا لالچ دیا گیا ۔ اس ٹولی کو ترغیبات اور پیشکش کو دیکھکر کئی نوجوان ان سے رجوع ہوئے اور اس دھوکہ باز ٹولی نے نوجوانوں کو فی کس ایک ہزار روپئے اکاونٹ میں جمع کروانا لازمی قرار دے دیا اور جیسے ہی بھاری رقم جمع ہوگئی اچانک یہ ٹولی غائب ہوگئی ۔ کل رات میڈپلی پولیس جو ایس آر کالج بوڈاپل کے علاقہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھی ۔ پولیس نے چاند عرف سندیپ اور انیل کو مشتبہ حرکتوں کے سبب حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی ۔ پولیس تفتیش کے دوران ان دونوں نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے موبائیل فونس بغیر استعمال کے سم کارڈز ، پیان کارڈ ، پاس بک چیک بک گیارہ ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس مفرور افراد کی تلاش میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT