Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / روز نامہ ’سیاست‘ کی اپیل پر سیلاب زدگان کے تعاون پر اظہار تشکر

روز نامہ ’سیاست‘ کی اپیل پر سیلاب زدگان کے تعاون پر اظہار تشکر

حیدرآباد۔11اکٹوبر(سیاست نیوز) مدیر اعلی روزنامہ ’سیاست‘ جناب زاہد علی خان نے بہار کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دست تعاون آگے بڑھانے والے حیدرآبادی عوام بالخصوص سیاست کے قارئین سے اظہار تشکر کیاجنھوں نے ’سیاست‘ کی اپیل پر دل کھول کر بہار میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کی ہے۔جنا ب زاہد علی خا ن نے کہاکہ ادارہ سیاست کی اپیل پر جس غیر معمولی اور قابل تقلید فراخدلی کا مظاہرہ حیدرآباد کی عوام اور ’سیاست‘ کے قارئین نے کیا ہے اس کو فراموش نہیںکیاجاسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ سیمانچل کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان نہایت کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔ سیلاب کے متاثرین کے پاس نہ تو پہننے کے لئے کپڑے ہیںاور نہ ہی کھانے کا سامان ہے اور ادارہ سیاست کی یہی کوشش ہے کہ حیدرآباد سے روانہ کی گئی اس امداد کے ذریعہ متاثرین کو دوبارہ اپنی نئی زندگی کی شروعات کا موقع فراہم کیاجاسکے۔ جناب زاہد علی خان نے مسلم تاجرین کے علاوہ غیر مسلم تاجرین کے جذبہ خیرسگالی پر بھی مسرت کا اظہار کیا او رکہاکہ سرزمین حیدرآباد کا آپسی بھائی چارہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات میں ایک مثال بن گیاہے۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ جب کبھی ’سیاست‘ نے اپنے قارئین سے مصائب زدہ لوگوں کو امداد کے لئے اپیل کی ہے تو دنیا اس بات کی شاہد ہے کہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد میں حیدرآباد کے عوام خاصکر سیاست کے قارئین نے دل کھول کر تعاون کیاہے۔امداد پہنچانے والے تمام افراد سے جناب زاہد علی خان نے شخصی طور پر شکریہ ادا کیاہے۔

TOPPOPULARRECENT