Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روز نامہ سیاست کی بے مثال کارکردگی قابل ستائش

روز نامہ سیاست کی بے مثال کارکردگی قابل ستائش

نارائن کھیڑ میں ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم، رکن اسمبلی بھوپال ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ۔/27جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روز نامہ سیاست نے مدارس کے طلبہ کے مستقبل کو اپنے ذمہ لیا اور فلاح و بہبود کاموں میں ریاست میں روز نامہ سیاست کی بے مثال کارکردگی فلاحی اقدامات کی ستائش کی۔ ان خیالات کا اظہار 68ویں جشن یوم جمہوریہ کی اولین ساعتوں میں اپنا ترنگا جھنڈا لہرانے کے بعد ازاں نارائن کھیڑ ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے اردو میڈیم، انگلش میڈیم اور تلگو میڈیم کے طلباء میں عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذریعہ طبع کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک 2017 کا رسم اجراء انجام دے کر رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اردو اخبارات ہیں جو اپنے مستقبل کیلئے خدمت کرتے ہیں ، دیکھنے میں آرہا ہے کہ روزنامہ سیاست اور اس کے ذمہ داران جناب زآہد علی خاں اور جناب عامر علی خان نے جستجو اور لگن کے ساتھ اقلیتوں کے ساتھ ساتھ سرکاری مدارس کے طلباء کے مستقبل کو اپنے ذمہ لیتے ہوئے کوسچن بینک کی تقسیم کرکے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی طلباء و طالبات کو پڑھنے لکھنے کا موقع ملا ہے کیونکہ ادارہ سیاست کی طرف سے کوسچن بینک مفت فراہم ہورہی ہے۔ بعد ازاں ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر ڈی منوہرا کی زیر صدارت میر احمد علی زاہد نے رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی کی شال پوشی اور گلپوشی کی۔ اس دوران جناب زاہد علی خاں اور جناب عامر علی خاں کو دعا دے کر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد ہائی اسکول کے ٹیچر محمد اسمعیل، دلدار احمد، شیلجا، ششی کلا اور دیگر اساتذہ،طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT