Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / روس،امریکی حدود میں طیاروں کی پرواز کا خواہاں

روس،امریکی حدود میں طیاروں کی پرواز کا خواہاں

واشنگٹن ۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )روس عصری نگرانکار طیاروں کی جو انتہائی طاقتور ڈیجیٹل کیمروں سے لیس ہیں امریکہ پر پرواز کیلئے اجازت طلب کرے گا ۔ امریکی انٹلیجنس اور فوجی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ ان طیاروں کی پرواز سے ماسکو کو امریکی خفیہ معلومات اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی ۔ روس اور امریکہ دونوں اوپن اسکائی معاہدہ پر دستخط کرنے والے ممالک ہیں۔ اس کے ذریعہ غیرمسلح نگرانکار طیاروں کی تمام 34 رکن ممالک میں پرواز کی اجازت ہے تاکہ فوجی سرگرمیوں میں شفافیت لائی جاسکے اور اسلحہ پر کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔ امریکہ کے سینئر  انٹلیجنس اور فوجی عہدیداروں نے یہ کہا کہ روس اس طرح کی پروازوں کا غلط فائدہ اُٹھائے گا اور یہ معاہدہ کے حقیقی روح کی خلاف ورزی کی جائے گی ۔ روس رسمی طورپر اوپن اسکائی مشاورتی کمیشن سے جس کا دفتر وینا میں واقع ہے یہ اجازت طلب کرے گا کہ انتہائی عصری ہائی ٹیک سنسر سے لیس طیاروں کو امریکی حدود میں پرواز کی اجازت دی جائے ۔ اس درخواست کے بعد اوباما انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ روسی طیاروں کے پروازوں کی اجازت دیں یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT