Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / روسی، شامی طیاروں کی بمباری، 13 بچوں سمیت 30 ہلاک

روسی، شامی طیاروں کی بمباری، 13 بچوں سمیت 30 ہلاک

بیروت۔ 23 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں جمعہ کے روز شامی فوج اور اس کی حامی روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے 13 بچوں سمیت 30 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ ’’آبزرویٹری برائے انسانی حقوق‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ شامی فوج اور اس کے حلیف روسی فوج کے جنگی طیاروں نے دیر الزور گورنری میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں تیرہ بچوں سمیت کم سے کم تیس عام شہری مارے گئے۔خیال رہے کہ مشرقی شام کے دیر الزور گورنری میں کچھ علاقوں اور اس کے مضافات پر شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کا قبضہ ہے جب کہ گورنری کے مرکزی علاقے سمیت نصف کے قریب علاقہ شامی فوج کے کنٹرول میں ہے۔دیر الزور کے علاقوں میں شامی فوج حالیہ ایام میں وسیع پیمانے پر حملے کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتہ قبل اس علاقے میں داعش اور شامی فوج کے درمیان لڑائی کے دوران داعش نے 130 عام شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں دیر الزور میں 439 افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT