Saturday , April 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / روسیل شنڈن سائیکلنگ سے سبکدوش

روسیل شنڈن سائیکلنگ سے سبکدوش

لندن ۔15 مارچ (سیات ڈاٹ کام) برطانیہ کی 28 سالہ ڈبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ جوانا روسیل شنڈن نے انٹرنیشنل سائیکلنگ سے باضابطہ سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 2012  میں لندن اولمپکس اور گزشتہ سال ریو اولمپک گیمز کے دوران ٹیم پرسوٹ مقابلے میں گولڈ میڈلس اپنے نام کئے ہیں۔ دس سالہ کیریئر میں وہ پانچ مرتبہ ورلڈ چیمپئن اور چار مرتبہ یورپین چیمپئن رہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جتنے بھی فیصلے کئے ان میں یہ بہت زیادہ سخت تھا تاہم مقابلوں سے علیحدہ ہونے کے باوجود وہ کوچنگ کیریئر پر اپنی توجہ مرکوز کروں گی اور جولائی میں ایک امیچر ریس میں بھی حصہ لوں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT