Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / روسی اسپتال میں آتشزدگی‘23افرادہلاک

روسی اسپتال میں آتشزدگی‘23افرادہلاک

ماسکو۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نفسیاتی مریضوں کے علاج کے ایک اسپتال میں جو جنوبی روس میںقائم ہے ‘ آتشزدگی کی ایک واردات میں 23افراد ہلاک ہوگئے ۔ ملک کی ہنگامی حالات کی وزارت نے آج کہا کہ اسپتال کی عمارت لکڑی کی بنی ہوئی ہے جو آتشزدگی کی وجہ سے تباہ ہوگئی ۔ مزید 20 افراد علاج کیلئے دواخانوں میں شریک کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت کے بموجب آگ اُس وقت بھڑک اٹھی جب کہ آدھی رات ہوئے کچھ ہی دیر گذری تھی ۔ یہ ہاسپٹل دیہات الفروکا میں قائم ہے اور ملک کے جنوبی علاقہ وورونیز میں ہے ۔ آگ بجھانے کیلئے 440 آتش فرو ارکان عملہ کی ضرورت پیش آئی ‘ فوری طور پر آگ بھڑکنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT