Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / روسی تنازعہ معاملہ میں ٹرمپ جونیئر سے پوچھ گچھ ممکن

روسی تنازعہ معاملہ میں ٹرمپ جونیئر سے پوچھ گچھ ممکن

واشنگٹن، 19 جولائی (رائٹر) امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی گزشتہ سال ٹرمپ ٹاور میں ایک روسی وکیل کے ساتھ مبینہ ملاقات کے تعلق سے ٹرمپ جونیئر اور ان تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے جو اس میٹنگ میں شامل تھے ۔ کمیٹی کے صدرنشین سنیٹر ریچرڈ بر نے صحافیوں سے کہا کہ کمیٹی معاملے کی غیرجاندارانہ تحقیقات کے لئے ان تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے جو اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ ریپبلکن سنیٹر کے علاوہ ڈیموکریٹک سنیٹر مارک وارنر نے بھی کہا کہ کمیٹی ٹرمپ جونیئر سے پوچھ گچھ کے علاوہ دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر سکتی ہے ۔ ٹرمپ جونیئر کے علاوہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور اس وقت انتخابی مہم کے منیجر پال مانافورٹ بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے تھے ۔واضح ر ہے کہ نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ جونیئر نے اپنے والد کی حریف ڈیموکریٹک امیدوار ہلاری کلنٹن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے جون 2016 میں نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں روس کی ایک وکیل نتالیہ وسلنتسکایا سے ملاقات کی ۔اخبار نے دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ جونیئر روس کی جس وکیل سے ملے ، اس کا کریملن کے ساتھ رابطہ تھا۔ یہ وکیل ٹرمپ جونیئر کو کچھ ایسی معلومات دینے والی تھی، جس سے انتخابات میں ہلاری کو نقصان پہنچ سکتا تھا اور ان کی شبیہ خراب ہو سکتی تھی۔

امریکی طیارہ میں عملہ کے رکن کے بیاگ سے کارتوس برآمد
ٹوکیو ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جاپانی ایرپورٹ پولیس نے آج ایک امریکی ایرلائن کے عملہ کے کیری ۔ آن بیاگ ( ساتھ میں لیجانے والا بیاگ ) سے 30 کارتوس برآمد کیں ۔ عملہ کا رکن ایک فلائیٹ اٹینڈنٹ تھا جس نے امریکہ میں سیکوریٹی چیک اپ کے وقت بھی یہ کارتوس اپنے ساتھ رکھے تھے ۔ ٹوکیو کے نرٹیا ایرپورٹ پر موجود پولیس نے کارتوس ضبط کرلیے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملہ کا رکن دوبارہ امریکہ جانے کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دینے طیارہ پر سوار ہونے والا تھا اور اس وقت سیکوریٹی چیک سے اسے گزرنا پڑا ۔ ایرپورٹ پولیس عہدیدار مساتوشی ایٹو نے بتایا کہ عملہ کے رکن کی شناخت صرف 50 سالہ امریکی شہری کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ٹوکیو کی فلائیٹ میں سوار ہونے سے قبل وہ اپنے بیاگ میں موجود کارتوس کو امریکہ میں چھوڑنا بھول گیا تھا ۔ امریکی قوانین کے مطابق پرواز کے دوران کیری آن بیاگ میں کارتوس رکھنا جرم ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT