Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / روسی جنگی طیارے نے امریکی جنگی طیارے کا تعاقب کیا

روسی جنگی طیارے نے امریکی جنگی طیارے کا تعاقب کیا

ماسکو۔ 7جون (سیاست ڈاٹ کام) روس کے ایک جنگی طیارہ نے کل بالٹک سمندر کے اوپر اپنی سرحد کے قریب ایک امریکی بمبار طیارے کا تعاقب کرکے اسے وہاں سے جانے پر مجبور کر دیا۔ اس واقعہ نے دونوں ممالک کے درمیان سرد جنگ کی یاد تازہ کرا دی۔روسی وزارت دفاع نے آج جاری ایک بیان میں بتایا کہ امریکی بمبار طیارہ بی ۔52 کو رات ایک بجے روسی سرحد کے قریب غیر جانبدار علاقے میں دیکھا گیا اور اس کے فورا بعد روسی لڑاکا طیارہ سکھوئی ۔27 نے پرواز بھرتے ہوئے اس کا پیچھا کیا اور ایک محفوظ فاصلہ قائم رکھتے بناتے ہوئے اس کی شناخت کی اور اس کی اس وقت تک نگرانی کی جب تک یہ اس کے سرحدی علاقے سے باہر نہیں چلا گیا۔ ادھر امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کا ہوائی جہاز بین الاقوامی فضائی علاقے میں تھا۔ اگرچہ اس نے روسی فضائیہ کی فوری کارروائی پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔فضائیہ کے ترجمان کرنل پیٹرک راڈر نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی بمبار طیارہ بین الاقوامی فضائی علاقے میں تھا لیکن اس وقت ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ روسی فضائیہ کے کسی لڑاکے طیارے نے اس کا پیچھا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT