Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / روسی جیٹ طیاروں کی امریکی بحری جہاز پر جارحانہ پرواز

روسی جیٹ طیاروں کی امریکی بحری جہاز پر جارحانہ پرواز

واشنگٹن ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی فوجی طیاروں نے بحیرہ بالٹک میں بین الاقوامی آبی حدود میں امریکی جہازوں پر سے جارحانہ انداز میں پرواز کی۔ امریکی دفاعی عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ جاریہ ہفتہ ایسے کئی واقعات پیش آئے۔ کل بھی روسی Su-24 جیٹ طیارہ نے امریکی ڈونالڈ کک بحری جہاز سے صرف 30 فٹ کی بلندی پر پرواز کی۔ یہ انتہائی جارحانہ روش ہے۔ امریکی ملاحوں نے کئی بار روسی طیارہ کو روکنے کی کوشش کی لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

TOPPOPULARRECENT