Friday , August 18 2017
Home / دنیا / روسی حملے داعش کیلئے فائدہ مند : امریکہ

روسی حملے داعش کیلئے فائدہ مند : امریکہ

واشنگٹن ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے شامی شہر حلب اور مضافات پر فضائی حملوں سے دولت اسلامیہ کو فائدہ ہورہا ہے۔ وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ امن مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ کل وزرائے خارجہ امریکہ و روس کی کل میونخ میں ملاقات مقرر ہے۔ اقوام متحدہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب سلامتی کونسل کا آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں روس سے خواہش کی گئی کہ وہ شام پر بمباری فوری بند کردیں۔ حالیہ دنوں میں فضائی حملوں سے پریشان ہوکر تقریباً 35 ہزار افراد ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔ شام میں گذشتہ پانچ سال سے خانگی جاری ہے جس میں 2 لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں امریکی مکئی اور سویابین پر امتناع
ماسکو ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی زرعی نگرانکار محکمہ نے آج کہا کہ امریکہ سے مکئی اور سویابین کی درآمد پر آئندہ ہفتہ سے امتناع عائد کیا جارہا ہے کیونکہ یہ غیرمحفوظ اور انفکشن سے متاثرہ مصنوعات ہیں۔ روسی عہدیداروں نے اس سلسلہ میں امریکی عہدیداروں سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اظہارتشویش کیا۔

انڈونیشیائی فضائیہ کے طیارہ کو حادثہ
مالانن ۔ 10 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی فضائیہ کا ایک طیارہ جزیرہ جاوا کے ایک مکان پر گر کر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جس کی وجہ سے طیارہ میں سوار دو افراد او ر گھر میں موجود دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پائلٹ طیارہ سے باہر چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا ۔ پائلٹ حادثہ کے مقام سے دو کیلو میٹر کے فاصلہ پر پیراشوٹ کے ساتھ مردہ دستیاب ہوا ۔ مکان میں مقیم ایک مرد اور عورت ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT