Friday , September 22 2017
Home / دنیا / روسی خاتون فلائیٹ اٹینڈنٹ کا ایروفلوٹ کیخلاف مقدمہ

روسی خاتون فلائیٹ اٹینڈنٹ کا ایروفلوٹ کیخلاف مقدمہ

ماسکو ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ماسکو کی ایک عدالت نے ایک خاتون فلائیٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے روس کی ایئرلائنز ایروفلوٹ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ کی سماعت کو ملتوی کردیا ہے۔ حاتون کا ادعا ہیکہ وہ چونکہ بہت زیادہ پرکشش نہیں ہے لہٰذا طویل بین الاقوامی پروازوں میں اسے شامل نہیں کیا جاتا۔ ماسکو سٹی کورٹ نے یونیا میگورنیا کی داخل کردہ عرضداشت پر آئندہ سماعت 6 ستمبر مقرر کی ہے۔ اس کا دعویٰ ہیکہ کیبن عملہ کیلئے اس سے زیادہ جوان اور جسمانی طور پر پرکشش افراد کو ترجیح دیتے ہوئے اسے حاشیہ بردار کردیا گیا ہے۔ اس نے اپنی تنخواہوں کی سلپ بھی دکھائی ہے جس میں اسے 20 فیصد بونس کی ادائیگی کا سلسلہ بھی اس وقت سے بند کر دیا گیا تھا جب اس نے بڑے سائز والے یونیفارم کا مطالبہ کیا تھا اور یہ شکایت بھی کی تھی اسے اب سینئر اسٹیورڈ کے فرائض بھی تفویض نہیں کئے جارہے۔ میگورینا نے ایروفلوٹ انتظامیہ سے 8500 ڈالرس کا ہرجانہ طلب کیا ہے اور عدالت سے اس بات کی خواہاں ہیکہ وہ انتظامیہ کے خلاف یونیفارم کے معاملہ میں امتیازی رویہ اختیار کرنے کی تائید کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنائے۔

TOPPOPULARRECENT