Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / روسی سفارت کار امریکہ سے بے دخل

روسی سفارت کار امریکہ سے بے دخل

واشنگٹن۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ماسکو میں امریکی سفارتکار پر حملے کے جواب میں دو روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہے۔ ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب روس میں موجود امریکی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتکاروں کو 17 جون تک امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 6 جون کو ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے قریب امریکی سفارتکار کی جانب سے اپنی شناخت کرنے کے بعد روسی پولیس اہلکار نے ان پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ہمارے سفارتکاروں کی جان و مال کیلئے خطرے کا باعث ہیں، جبکہ روس کا دعویٰ ہے کہ روسی پولیس نے امریکی سفارتکاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدام کیا تھا اور امریکی سفارتکاروں کی شناخت کے بعد ان کو ہراساں کرنے کی خبر درست نہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے گزشتہ ماہ سب سے پہلے یہ واقعہ رپورٹ کیا تھا۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ ’روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس گارڈ نے امریکی سفارتکاروں پر حملہ کردیا‘۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار خفیہ ایجنسی سی آئی اے کیلئے کام کرتا تھا اور اس نے پولیس کو شناخت دکھانے سے انکار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT